سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا
کینڈی(این این آئی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) اتوار کو کینڈی میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کیم طابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے( آج) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو پروٹیز ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔