ایلسن بیکرمہنگے ترین گول کیپر،لیور پول نے 65ملین پونڈ میں خرید لیا

ایلسن بیکرمہنگے ترین گول کیپر،لیور پول نے 65ملین پونڈ میں خرید لیا

لیور پول(آئی این پی ) انگلش کلب لیور پول نے اطالوی کلب روما کے لئے کھیلنے والے برازیلی گول کیپر ایلسن بیکر کو65ملین پونڈ کے عوض خرید لیا ہے اور اس کے نتیجے میں ایلیسن فٹبال کی تاریخ کے سب سے مہنگے گول کیپر بن گئے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے بعداٹلی میں چھٹیا ں گزارنے برازیلی ٹیم کے رکن ایلیسن خصوصی جیٹ طیارے کے ذریعے لیور پول پہنچے اور ان کا طبی معائنہ ہوا جس کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وہ انگلش کلب کا حصہ بن گئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی