شعیب ملک سی پی ایل میں گیانا امازون کے کپتان مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی کیریبین پریمئیر لیگ دوہزار اٹھارہ کیلئے گیانا امازون واریئرز کا کپتان نامزد کردیا گیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے جولائی دوہزار تیرہ میں بارباڈوز کی جانب سے سینٹ لوسیا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ شعیب ملک کے مطابق گزشتہ چند سیزن کے دوران ایونٹ میں شرکت کرکے انہیں کافی لطف محسوس ہوا اور فخر ہے کہ اس سال ٹورنامنٹ میں وہ گیانا کی قیادت بھی سنبھالیں گے جو ایک اچھی اور مستحکم ٹیم ہے جس کو ٹائٹل جتوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔پاکستانی آل راؤنڈر پی ایس ایل میں ملتان سلطان کنگ کے بھی قائد ہیں اور اس سے قبل شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔قومی سٹار ڈومیسٹک میں اپنے شہر سیالکوٹ کی قیادت کرتے ہیں۔