سٹورٹ براڈ نے ہربھجن سنگھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
برمنگھم(اے پی پی) مایہ ناز انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، ہربھجن سنگھ نے 417 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ کی وکٹوں کی تعداد 419 ہو گئی ہے، اسطرح براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 544 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔