کرکٹ کوبھی ساؤتھ ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا

کرکٹ کوبھی ساؤتھ ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا

کھٹمنڈو (آئی این پی)ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی (ایس اے اوسی)نے کرکٹ کے کھیل کو تیرھویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شامل کرلیا ہے جس کی گزشتہ روز منظوری دی گئی۔یہ گیمز نوسے اٹھارہ مارچ 2019 تک کھٹمنڈو میں کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل 2011 میں بنگلہ دیش میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیاتھا تاہم 2016 میں بھارت میں کھیلے گئے بارھویں ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا گیاتھا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی نے کرکٹ سمیت 25کھیلوں کے باضابطہ منظوری دیدی ہے۔اگلے سال منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ مقابلے کرائے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی