انڈر 19 ٹورنامنٹ، راولپنڈی اور لاہور وائٹس کاٹاکرا 7 اگست کو ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 7 اگست کو لاہور وائٹس کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2018ء کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گروپ اے میں راولپنڈی اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ 7 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں راولپنڈی، لاہور وائٹس، کوئٹہ، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی وائٹس شامل۔
، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ راولپنڈی کی ٹیم پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے، پہلے میچ میں اسے اسلام آباد اور دوسرے میچ میں کوئٹہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔