اعجاز الرحمن کیو بی آئی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ملکی نمائندگی کریں گے

اعجاز الرحمن کیو بی آئی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کے اعجاز الرحمن کیو بی آئی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں ہر ملک کا چیمپئن ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح اعجاز الرحمن چیمپئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اعجاز الرحمن دن رات تربیت میں مصروف ہیں۔