قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سنوکر اینڈبلیئرڈ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور این بی پی کے تعاون سے قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ (آج)اتوار سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر جمنازیم ،کراچی میں شروع ہوگی۔ہفتہ کو ترجمان فیڈریشن نوید کباڈیہ نے ’’میڈیا ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں ٹاپ 40 کے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے،معروف انٹرنیشنل کیوئسٹ اسجد اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی بھی کھلاڑی نے قومی رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکا اس لئے چیمپئن شپ میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں نامور حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سابق عالمی چیمپئن محمدآصف،سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر، محمد بلال، بابر مسیح، احسن جاوید، حیدرعلی، سلطان محمد، ذوالفقار احمد قادر، اور حارث طاہر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلہ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائیگا اور ہر گروپ سے دو، دو، کھلاڑی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے،چیمپئن شپ 14 اگست کو اختتام پذیر ہوگی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپیئن شپ میں اول آنے کو ایک لاکھ اور رنراپ کو 40 ہزار روپے ملیں گے۔