انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر واپسی کیلئے بیتاب
لندن (یواین پی)سابق انگلش اسپنر مونٹی پینسر نے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کیلئے موقع فراہم کرنے کیلئے18کاؤنٹی ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے کھیل سے محروم اورڈومیسٹک کرکٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار سے چھ ہفتوں قبل تمام انگلش کاؤنٹیز کو خطوط ارسال کئے تھے جس میں استدعا کی گئی کہ کوئی ایک کوچ نیٹ میں ان کا ٹرائل لے کیونکہ ان میں پروفیشنل گیم کھیلنے کیلئے اب بھی کافی جوش و جذبہ موجود ہے اور چانس ملنے پر وہ مایوس نہیں کریں گے۔