ایشین جونیئر انفرادی چمپئن شپ میں قومی ٹیم شرکت کریگی

ایشین جونیئر انفرادی چمپئن شپ میں قومی ٹیم شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن ایشین جونیئر انفرادی چمپئن شپ میں قومی ٹیم کو بھجوائے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چمپئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فیڈریشن نے تمام کیٹیگری میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ ایونٹ کے لئے حتمی ٹیم کا اعلان ایک دو روز تک کیا جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
تربیتی کیمپ میں سے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے انہیں بھارت بھجوائیں گے۔