انٹر ریجن انڈر19۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

انٹر ریجن انڈر19۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر۔19کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز(آج) اتور سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ گراونڈ، اسلام آبادمیں آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ کوئٹہ سے ہوگا،مرغزار گراونڈ، اسلام آبادمیں کراچی وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا، کے آر ایل گراونڈ راولپنڈی میں فیصل آباد اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم میں ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا، گروپ بی کے میچوں میں یوبی ایل گراونڈ کراچی میں پشاور اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیو کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا، ٹی ایم سی گراونڈ میں ایبٹ آباد اور حیدرآباد کی ٹیموں کا ٹکراو ہوگا جبکہ این بی پی گراونڈ میں لاہور بلیو اور سیالکوٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فاٹا،، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس ،آزاد جموں و کشمیر ،اسلام آباد،ڈیرہ مراد جمالی ، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو،سیالکوٹ ،لاہور بلیو،ملتان،،بہاولپور، حیدرآباد ،لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی