اگر بتی کادھواں سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے،ماہرین صحت

اگر بتی کادھواں سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے،ماہرین صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسرکا سبب بن سکتاہے۔چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کیمطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں کے مقابلہ میں زیادہ دیرکے بعد ہوامیں تحلیل ہوتاہے اوردھوئیں میں ٹاکسنزکی موجودگی میں انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے جس کیوجہ سے کینسرکے خدشات درپیش آسکتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کیمطابق اگربتی کادھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کیمطابق اگربتی میں تیزخوشبو کیلئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔