جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ آج ہو گی

جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ آج ہو گی

لاہور(سٹاف رپورٹر) جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب جشن آزادی پاکستان اور محفل مشاعرہ آج سہ پہر چار بجے الحمرا اولی بیٹھک، شاہرا قائد اعظم پر ہو گی۔ چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول، صدر تنظیم شگفتہ غزل ہاشمی، ممتاز ادیب مقصود چغتائی ، صداقت نقوی ، ٹی وی آرٹسٹ توقیر ناصر ، راشد محمود ، جمیل رضا(سی ای او،ایکسپلوررز ڈین ٹورازم سروسز) راحت علی جعفری ، محمد اقبال کمبوہ ، گرل گائیڈ ٹرینر عاطفہ شمس، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر سلیم عالی، چوہدری مقصود ، رضوان احمد، کنگ آرٹسٹ میکر، فلم پروڈیوسرجرار رضوی، ڈرامہ آرٹسٹ شاہ رح خان پاکستان اور اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ اس موقع پر گلو گار طارق محمود اور دیگر ریڈیو ، ٹی وی آرٹسٹ (خصوصی افراد ) اپنے فن کا مظاہر ہ کرینگے جبکہ بوائے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز قومی ترانا، ملی نغمے اور خاکے پیش کریں گے۔ کمپیئرنگ اور میزبانی کے فرائض ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول کریں گی جبکہ مقصود چغتائی اپنی کتابوں کے تحائف پیش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1