ایل ڈی اے نے یوم آزاد ی شایان شان انداز میں منانے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا

ایل ڈی اے نے یوم آزاد ی شایان شان انداز میں منانے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے اور اس سلسلے میں مختلف محکموں‘ نجی اداروں اور تاجر تنظیموں کے درمیان قریبی رابطے کے لئے ایل ڈی اے آفس میں کنٹرو ل روم قائم کر دیا ہے اور انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لئے 14اگست تک افسران اور عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں میں عرفان اقبال شیخ‘ایم ایم عالم روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد سلیم اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے جنہو ں نے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا عبدالشکور، چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1