علاج بالغذاء طب یونانی کی ایڈوانس شکل ہے،حکیم رفیق شاہین

علاج بالغذاء طب یونانی کی ایڈوانس شکل ہے،حکیم رفیق شاہین

لاہور ( سٹی رپورٹر) طب مفرد اعضاء ’’علاج بالغذاء‘‘ کوئی نئی طب نہیں بلکہ طب یونانی ہی کی ایڈوانس شکل ہے ان خیالات کا اظہار حکیم محمد رفیق شاہین ، حکیم رانا محمد احمد ، حکیم محمد عبداللہ ابو بکر رفیق، حکیم احسان الہی، حکیم عرفان اللہ شاہد اور حکیم محمد افضل میونے مدنی بیت الحکمت بالمقابل حمایت اسلام ڈگری کالج برائے خواتین چوک یتیم خانہ لاہور میں طب مفرد اعضاء کی افادیت کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر طب مفرد اعضاء کو الگ طب کے طور پر پیش کر رہے ہیں جبکہ اس طریقہ علاج کی کلیات طب کو القانون طب بو علی سینا سے اخذ کیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ طب مفرداعضاء طریقہ علاج میں دوا کی بجائے غذا کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔

طب

مزید : میٹروپولیٹن 1