پیکو روڈ پر پانی کی بندش کیخلاف مظاہرے ، شہری گھنٹو ں ٹریفک میں پھنسے رہے

پیکو روڈ پر پانی کی بندش کیخلاف مظاہرے ، شہری گھنٹو ں ٹریفک میں پھنسے رہے

 لاہور(جنرل رپورٹر) کوٹ لکھپت، بہار کالونی اور نشتر کالونی کے مکین پانچ ماہ سے پانی کی بندش سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے، پیکو روڈ بلاک کر کے ٹائر نذرآتش کیے اور شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترسے کوٹ لکھپت، بہار کالونی اور نشتر کالونی کے مکین تنگ آ کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مظاہرین نے واسا کیخلاف احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر پیکو روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔احتجاج کے باعث تین گھنٹے تک پیکو روڈ پر ٹریفک کی روانی بند رہی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ سے انکے گھروں میں پانی نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں پانی بھرنے جانا پڑتا ہے۔میت کو غسل دینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں، مظاہرین واسا کیخلاف پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا کہ کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1