تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے

تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر د یا ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور، ایم ایس میاں منشی ہسپتال ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 4700 سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی اورانسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ پو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کریں گے ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سگیاں پل پر لگے لائیو سٹاک کیمپ کا دورہ کیا ۔انہوں نے وہاں پر قربانی کے جانوروں کو کانگو سے بچاؤ کا سپرے کر کے شہر میں داخل ہونے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی او لائیو سٹاک نے ڈی سی لاہور کو سائیڈ پر بریفنگ دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1