دیامر میں سکول جلانے کا واقعہ قابل مذمت ہے ،علامہ راغب نعیمی
لاہور (سٹی رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے کاواقعہ قابل مذمت ہے،دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے والے عناصرکوبے نقاب کیاجائے، سکیورٹی ایجنسیزاورریاستی ادارے تعلیمی اداروں کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائیں ،علم کی شمع کوبجھانے کی سازشوں میں مصروف عناصر اسلام اورانسانیت کے دشمن ہیں ،دین حنیف تمام بنی نوع کو علم کے حصول کاحق عطا ء کرتاہے ،مدارس رشدوہدایت کے سرچشمہ اور علم وحکمت کے مراکز ہیں ،ماڈل معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ نوجوان نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کریں،تعلیم ہرانسان کابنیادی ہے، تعلیم کے زیورسے آراستہ افرادہی پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ ام رحمت رحمان پورہ میں درس نظامی کے آغاز کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولاناامداد اللہ نعیمی،مولانا محمدرحمت،ڈاکٹر محمدکریم خان،مفتی مسعود الرحمان نعیمی،ڈاکٹرعطاء الرحمان،مولانا محمدافضل نعیمی سمیت اہل علاقہ کے نامو ر علماء کرام سمیت طلبہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ قوموں کی بیماریوں کا واحد حل احکام قر آن پر عمل پیرا ہونے میں پوشید ہ ہے،قر آن کریم قیامت تک آنے ولالے انسانیت کودرپیش مسائل کا حل رکھتا ہے۔علم انبیاء کی میراث اوراسلاف کی امانت ہے ۔