ماہ ستمبر کو ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا،مولاناعزیز الرحمن ثانی

ماہ ستمبر کو ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا،مولاناعزیز الرحمن ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(سٹی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران کا اجلاس جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ لاہور میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس کے مرکزی راہنما مولانا عزیز الرحمن ثا نی ، سرپرست لاہور قاری جمیل الرحمن اختر، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری علیم الدین شاکر،مبلغ لاہور مولانا عبد النعیم، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا خالد محمود ،مولانا سعید وقار، حافظ حبیب الرحمن، حافظ نعیم الدین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ستمبر کو ختم نبوت کے طورپر منایا جائیگا اس سلسلے میں ملک بھر میں کانفرنسز ، سیمینارز اور اجتماعات منعقد کیے جائینگے۔لاہور میں 6 ستمبر کو مرکزختم نبوت لاہور میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائی گی جسمیں تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام،شیوخ شرکت کرینگے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانیوں کے کفرو ارتداد پر ملکی وغیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آچکے ہیں قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں ۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا امت مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے ، قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں ، قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نوجوان نسل کے ایمان وعقیدہ پر ڈاکہ زنی کررہے ہیں۔ قاری جمیل الرحمن اخترنے کہا کہ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تمام مسلمانوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے، ہمارے اکابرین نے باہمی اتحاد واتفاق سے اس فتنہ کا مقابلہ کیا، آج ہم یہاں پر اپنے اکابرین کی سنت کو زندہ کررہے ہیں، مختلف دینی جماعتوں کی آراء کے تنوع ، پالیسیوں اور طرز عمل اور متضاد فکر کے باوجود عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی قیادت کے ساتھ متفق نظر آتے ہیں، یہ تمام تر ختم نبوت کا اعجاز اور اکابرین ختم نبوت کی خلوص بھری محنتوں کا نتیجہ ہے۔