مجلس احرار اسلام ملک بھرمیں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کریگی،عبداللطیف چیمہ
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی ۔21اگست کو حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت یوم قرارداداقلیت کے طور پر منایا جائے گا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جماعت کے مراکز ،مدارس ،مساجد اور دفاتر ختم نبوت میں 14اگست کو پرچم کشائی کا اہتمام کریں اور وطن سے محبت کے عہدکی تجدید کریں جبکہ حضرت امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 21اگست کو یوم امیر شریعت کے موقع پر اجتماعات کا انعقاد کریں،انہوں نے تمام ماتحت شاخوں سے ہدایت کی کہ 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر 7 ستمبر 1974ء کو بھٹو مرحوم کے دور میں قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کے حوالے سے اپنے اپنے مقام پر اجتماعات کو یقینی بنائیں اور قادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالیں ،انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم تحریک پاکستان کے اصل محرکات کی روشنی میں رائے عامہ کو بیدار کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ شہداء تحریک پاکستا ن اور بانی پاکستان کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تحریک پاکستان کے اصل مقصد کو اجاگر کیا جائے وطن کی محبت کو عام کیا جائے
عبداللطیف چیمہ