تحریک لبیک یارسول اللہؐکی تاج الشریعہ کانفرنس آج ہو گی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ و تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام بھارت کے عظیم عالم دین حضرت شاہ محمد اختر رضا خاں قادری رضوی کی یاد میں آج مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ’’تاج الشریعہ کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔کانفرنس کی صدارت حضرت میاں ولید احمد شرقپوری کریں گے ۔کانفرنس سے دیگر علماء کے علاوہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی بھی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر مرکز صراط مستقیم تاج باغ اور جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا سے دورہ حدیث شریف اور تخصص فی الفقہ سے فارض التحصیل ہونے والے علماء کرام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔