فلم کی طرف نئے لوگوں کا آنا خوش آئند ہے:عدیل ملک
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور فیشن انڈسٹری کی طرف نئے لوگوں کا آنا خوش آئند بات ہے جس سے دونوں انڈسٹریاں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے پاکستان کو انٹرنیشنل لیول پرمتعارف کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات میڈیا کونسپٹ کے سی ای او عدیل ملک نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلم اور فیشن سے وابستہ لوگ اب دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں، وہ دن دور نہیں جب دنیا میں پاکستان کے آرٹسٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور وہ دنیا بھر کی ضرورت بن جائیں گے۔فلم اور فیشن انڈسٹری کی طرف نئے لوگوں کا آنا خوش آئند بات ہے۔
جس سے دونوں انڈسٹریاں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے پاکستان کو انٹرنیشنل لیول پرمتعارف کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔