سٹارکیلئے پہچان برقرار رکھنا زیادہ دشوار ہے:شعود علوی
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار شعود علوی نے کہا ہے کہ سٹار بننا مشکل کام ہے مگر اپنی پہچان کو برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ دشوار ہے۔گزشتہ روز سینئر اداکار سعود علوی نے ’’میڈیا‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی اور مجھے خدا کی ذات نے ملک گیر شہرت عطاء کی ہے،اب ہر ڈرامہ سائن کرتے ہوئے ذہن میں ایک بات ہوتی ہے کہ میں پہلے سے زیادہ اچھا کام کروں اور اس کیلئے میں اپنی کوششوں میں مصروف رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جتنی کامیابیاں مجھے ملی ہیں اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا یہ خدا کی ذات کا مجھ ناچیز پر احسان ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل فنکار وہی ہے جو شہرت کی بلندی پر پہنچ کر بھی عاجزی میں رہے۔ جس اداکار نے شہرت حاصل کرنے کے بعد مغروریت اختیار کی اس کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد میرے آنے والے پروجیکٹس مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہو جائیں گے اور پرستار میرے کرداروں کو پسند کریں گے۔