عمران خان کی وجہ سے ملک میں تبدیلی آگئی:ماورا حسین

عمران خان کی وجہ سے ملک میں تبدیلی آگئی:ماورا حسین
عمران خان کی وجہ سے ملک میں تبدیلی آگئی:ماورا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں ملک میں تبدیلی آگئی ہے‘آئندہ کا پاکستان پچھلے 70سال کے پاکستان سے مختلف ہو گا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ عمران خان کے نظریے کو نوجوان نسل نے پسند کیا اور یہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں سب سے زیادہ نوجوانوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا ہے۔پچھلے 70سال کی ترقی ایک جانب اور پی ٹی آئی کی 5سالہ کاکردگی ایک جانب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے اور پوری قوم نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہمیں بھی توقع ہے کہ عمران خان عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملکی خزانے نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔
اداکارہ نے مزید کہاکہ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔
لوٹنے والوں کا احتساب کر کے ملکی دولت واپس لائیں گے‘ملک میں بے روزگاری ختم کرنے کے ساتھ نئی انڈسٹری اور بجلی کا بحران ختم کریں گے ،تعلیم ، صحت اور پینے کا صاف پانی اولین ترجیح دیں گے،عدلیہ کو اور زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ماورا حسین نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ملک کے مفاد کی خاطر پی ٹی آئی کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

مزید :

کلچر -