بھارتی چینلزپر نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جاتے ہیں: فلک

بھارتی چینلزپر نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جاتے ہیں: فلک
بھارتی چینلزپر نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جاتے ہیں: فلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل فلک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز رقص اورمیوزک سے وابستہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے ایسے شوپیش کئے جاتے ہیں، جس میں شرکت کر کے باصلاحیت نوجوان فنکارراتوں رات سپرسٹار بن جاتے ہیں۔فلک نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کی بات کریں توہمارے ہاں ایسے پروگرام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایک طرف توپرائیویٹ چینلز نوجوانوں کے فن کومتعارف کروانے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کریں اور دوسری جانب ہمارے ہاں بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں میں میوزک اور رقص کے شعبے پرخاص توجہ دی جائے۔
اس سلسلہ میں بیرون ممالک سے کوریوگرافروں کی خدمات حاصل کی جائیں توزیادہ بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ پاپ میوزک اور رقص کے جدید انداز ان دنوں مغرب ہی نہیں بلکہ مشرقی ممالک میں بسنے والی نوجوان نسل کی اولین پسند بن چکے ہیں تاہم اگر منفرد اورمشکل ڈانس فلموں میں دکھائے جائیں توشائقین سے بہتررسپانس مل سکتا ہے۔ فلک نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بننے والی فلموں میں میوزک اوررقص پر خاص توجہ دی جاتی ہے جس کی بدولت فلموں کا بزنس کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کا ہوتا ہے۔ یہی نہیں بالی ووڈ میں تواب رقص کے شعبے کو اتنی اہمیت دی جانے لگی ہے کہ وہاں پر رقص کوموضوع بناکر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

مزید :

کلچر -