کنزیٰ ہاشمی کی ڈرامہ ’’عشق تماشہ‘‘میں پرفارمنس کی دھوم

کنزیٰ ہاشمی کی ڈرامہ ’’عشق تماشہ‘‘میں پرفارمنس کی دھوم
کنزیٰ ہاشمی کی ڈرامہ ’’عشق تماشہ‘‘میں پرفارمنس کی دھوم

  

لاہور (فلم رپورٹر) کنزیٰ ہاشمی ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں جو بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’عشق تماشہ ‘‘میں ان کی پرفارمنس کی تو ہر طرف دھوم ہے جبکہ جلد ہی ان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ ماریہ بنت عبداللہ‘‘بھی آن ایئر ہونے والی ہے ۔کنزیٰ ہاشمی کو فلموں میں بھی کام کی آفرز ہیں لیکن اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک بات فلم کی ہے تواچھا کرداراورکہانی ملی توضرورکام کروں گی لیکن ابھی مجھے ایسی کوئی جلدی نہیں ہے۔ویسے تو مجھے گائیکی کا ہی شوق تھا اور یہی سوچ کر شوبز میںآئی مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اس لئے بطوراداکارہ ڈائریکٹر محمد ذوالفقار نے نہ صرف آفر کی بلکہ اپنے ہی ڈرامہ سیریل کے ایک اہم رول میں کاسٹ کرلیا۔مجھے اداکاری کے بارے میں الف ب تک معلوم نہیں تھی ،ڈر رہی تھی کہ شاید یہ فیصلہ میرے لئے اچھا نہ ہو ، لیکن محمد ذوالفقار کی بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ اداکاری کے اسرارورموز بھی سکھائے۔ پہلے ہی ڈرامہ میں جس طرح پذیرائی ملی اس کا مجھے یقین نہیں تھا۔

مزید : کلچر