بھارتی اداکار عر فان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

بھارتی اداکار عر فان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے
بھارتی اداکار عر فان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو بتاؤں مجھے کینسر کی بیماری لاحق ہے اور میں کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں جسے عموماً آنتوں کا کینسر کہا جاتا ہے اور وہ علاج کے غرض سے آج کل لندن میں ہی موجود ہیں جہاں ان کی صحت میں بہتری بھی آئی ہے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاؤں،مجھے یہ بیماری لاحق ہے اور میں کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے کل 6 سیشن ہیں‘جس میں سے چوتھا سیشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ چھاٹا سیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں گے کہ یہ مجھے کہاں لے کر جاتا ہے۔عرفان خان نے کہا کہ میرا دماغ ہمیشہ مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ مہینوں میں یا ایک دو سال میں مرسکتا ہوں،یا پھر میں اپنے دماغ سے یہ باتیں خارج کرکے اس طرح جی سکتا ہوں جس طرح زندگی مجھے جینے کا موقع دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہر وقت منصوبہ بندی کررہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ آخر میں کیا ہونے والا ہے۔
لہذا میں نے اب سوچنا چھوڑ دیا ہے اور نہ ہی کسی فلم کا اسکرپٹ پڑھ رہا ہوں۔

مزید :

کلچر -