ہمارے سنیماگھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں:فرح ہاشمی

ہمارے سنیماگھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں:فرح ہاشمی
ہمارے سنیماگھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں:فرح ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ فرح ہاشمی نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے، یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے، اس کی بڑی وجہ پاکستانی ڈرامے تھے جوبھارت میں دیکھے اورپسند کئے جاتے ہیں۔ فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کرون گی، فلموں میں آئٹم سانگ سمیت ہرکردارباخوبی ادا کرسکتی ہوں۔ان کاکہناہے کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں، مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔
سنیماگھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں ، جو اچھی بات ہے۔

مزید :

کلچر -