ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ،اداکارہ محفوظ رہیں

ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ،اداکارہ محفوظ رہیں
ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ،اداکارہ محفوظ رہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (آن لائن) معروف سٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی‘جس کے نتیجے میں نامور اداکارہ محفوظ رہیں۔ہفتہ کو اداکارہ کی گاڑی منروا تھیٹر کے باہر کھڑی تھی‘جس وقت فائرنگ کی گئی۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس ضمن میں اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

اور ملزمان کا جلد پتہ لگا لیا جائیگا۔

مزید : کلچر