سجل علی کیساتھ شادی کا فیصلہ وقت کرے گا:احد رضامیر
لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان اداکار احد رضا میر نے سجل علی سے اپنے تعلق کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ردعمل کے دوران اداکارہ کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرپائے گا۔غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں احد رضا میر نے بتایا، ’میں اپنی زندگی کے ایک اچھے وقت میں سجل سے ملا ہوں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے کیونکہ وہ مجھے جانتی ہیں کہ میں کون ہوں اور یہ چیز مجھے خوبصورت لگتی ہے۔احد رضا میر کا کہنا تھا کہ سجل بہت خاص اور مختلف ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک ہی طریقے سے کام کرتے ہیں، ایک ہی طرح چیزوں کو دیکھتے ہیں جو کہ سب سے بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری کیمسٹری انجوائے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ احد اور سجل کی جوڑی گذشتہ برس پہلی بار ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر‘ ‘میں جلوہ گر ہوئی تھی اور بے تحاشہ داد سمیٹ کر پرستاروں کی پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جس پر انہیں حال ہی میں ہم ٹی وی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں سجل علی کی کون سی آخری 2 پرفارمنس سب سے اچھی لگتی ہیں؟ تو احد نے جواب دیا کہ انہیں نہیں پتہ لیکن ’یقین کا سفر‘ میں وہ بہت اچھی تھیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت بہترین ہیں۔جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ دونوں کے مداح چاہتے ہیں کہ آپ لوگ شادی کرلیں اور اپنا مستقبل ساتھ بنائیں اس حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے؟جس پر احد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت بڑے سپورٹر ہیں، یہاں تک کہ میری والدہ اور میرے گھر والے سب ہی سجل کو پسند کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔
تاہم شادی کا ہاں یا نا میں جواب دینے کے بجائے احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ‘سجل اور میری شادی ہوگی یا نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔واضح رہے کہ دونوں فنکار ہم ٹی وی کی سیریل’’آنگن’’ میں بھی ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔