اتنی سی کہانی

اتنی سی کہانی
اتنی سی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹہ


’’سرکاری ملازمت کا اشتہار آیا تھامَیں نے اپلائی کیا، نوکری مل گئی‘‘
عامر بلوچ نے بتایا


گوادر کا یہ دوست بہت سے ٹیکنیکل کورسز کے علاوہ یونیورسٹی سے ماسٹرز کر چکا تھا
’’اسسٹنٹ ڈائریکٹروالی جاب‘‘ مَیں نے خوشی سے پوچھا


’’نہیں وہ دوسرے صوبے کے کوٹے پر تھی‘‘ اس نے مایوسی سے جواب دیا
’’پروٹوکول آفیسر‘‘؟


’’مقامی لوگ اس میں اپلائی نہیں کر سکتے‘‘ وہ شرمندہ ہو گیا
’’اسسٹنٹ منیجر‘‘


’’گوادر ڈومیسائل والوں کے لئے نہیں تھی وہ‘‘
’’کمپیوٹر آپریٹر‘‘
’’وہ تو صرف بڑے صوبوں کے لئے تھی‘‘
وہ چڑ گیا


’’تو نوکری کیا ملی آخر‘‘
مَیں حیران تھا،
وہ سر جھکا کر بولا،
’’چپراسی کی‘‘

مزید :

رائے -کالم -