پاکستان کو اقتصادی مسائل میں دھکیلنا امریکی مفادات کیخلاف ہے،مرتضی مغل

پاکستان کو اقتصادی مسائل میں دھکیلنا امریکی مفادات کیخلاف ہے،مرتضی مغل

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو اقتصادی مسائل میں الجھانے کے بجائے اسکی مدد سے اپنے مسائل حل کرے تاکہ افغانستان میں یقینی شکست سے بچ سکے اور خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو۔ امریکہ بھی گزشتہ سترہ سال کے دوران بھاری جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کے بعدافغان طالبان کو فوجی قوت کی مدد سے کچلنے میں ناکام ہو کر اب اپنی پالیسی بدل کرمزاکرات پر اتر آیا ہے جبکہ عمران خان شروع سے افغان طالبان کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان سے مزاکرات کے حامی ہیں جو امن کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے نظریات اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی کھلی مخالفت کی وجہ سے طالبان انکی بات پر توجہ دینگے جس سے امریکہ فائدہ اٹھائے جسکے لئے پاکستان کو اقتصادی تباہی کی طرف دھکیلنے اور تمام اقدامات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھنے کی پالیسی بدلنا ہو گی۔

مزید : کامرس