امریکی صدر کا ایندھن بچت کے معیارات ختم کرنے کے منصوبہ کا اعلان

امریکی صدر کا ایندھن بچت کے معیارات ختم کرنے کے منصوبہ کا اعلان

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے سابق حکومت کے تحت مقرر کیے گئے آٹو ایندھن بچت کے معیارات ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتہ کو امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق حکومت کے تحت مقرر کیے گئے آٹو ایندھن بچت کے معیارات ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے‘موجودہ ضوابط نئی گاڑیوں کی لاگت میں اوسطاً 2340 ڈالر کا اضافہ کر دیں گے‘اِس سے فروخت کی رفتار سست ہو جائیگی اوراِس کیوجہ سے ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔2012ء4 میں ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے جو ضوابط مقرر کیے تھے ان کے مطابق کار سازوں کیلئے لازم ہے کہ وہ نئی گاڑیوں کی اوسط ایندھن استعداد کو بڑھا کر 2025ء4 تک فی لیٹر تقریباً 23 کلومیٹر کریں۔دوسری جانب اِسی سے متعلقہ اقدام کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ 50 سال قبل ریاست کیلیفورنیا کو ماحولیاتی تحفظ کے اس کے اپنے ضوابط اپنانے کے جو قانونی حقوق دیئے تھے،ایجنسی انہیں واپس لینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔وہ عوام سے آراء4 قبول کرنے کے بعد رواں سال کے آخر تک ایندھن بچت کے ضوابط واپس لینے کا فیصلہ کرے گی۔#/s#

مزید : کامرس