پاکستان گنا پیداکرنیوالے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپر

پاکستان گنا پیداکرنیوالے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپر

لاہور(اے پی پی )پاکستان دنیا میں گنا پیداکرنیوالے 105ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپر ہے جبکہ چینی کی پیداوارکے لحاظ سے پاکستان کا 14واں نمبرہے۔زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہیں 1200 سے 1500من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے گنے کی اقسام موسمی حالات ‘آب و ہوا اور زمین بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہے اگر ہمارے کاشتکار جدید ٹیکنالوجی اورماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو گنے کی فی ایکڑ پیداوارمیں مزید اضافہ ہوگا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 500 من ہے جبکہ بعض ممالک میں اوسط پیداوار600من فی ایکڑ سے بھی زیادہ ہے۔

مزید : کامرس