کلکٹریٹ آف کسٹمز ا پریز منٹ ایسٹ اور ویسٹ کراچی کو62ارب کی وصولیاں

کلکٹریٹ آف کسٹمز ا پریز منٹ ایسٹ اور ویسٹ کراچی کو62ارب کی وصولیاں

کراچی(این این آئی)کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ کراچی نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی میں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 61ارب 96کروڑ روپے حاصل کرلیے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے 40ارب روپے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ نے 21ارب 95کروڑ روپے کی ٹیکس آمدن حاصل کی ہے ۔ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی 2018میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 15ارب 43کروڑ 61لاکھ روپے ، سیلز ٹیکس میں 17 ارب 64کروڑ 63لاکھ، انکم ٹیکس میں6ارب 80کروڑ 83 لاکھ جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 17کروڑ 30لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ واضح رہے کہ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے مالی سال 2017-18کے دوران مجموعی طور پر 444ارب روپے کی ٹیکس آمدن حاصل کی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ کراچی نے 21ارب 95 کروڑ 40لاکھ روپے کی مجموعی ٹیکس آمدن میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 8ارب 60کروڑ 70لاکھ روپے ، سیلز ٹیکس میں 9 ارب 33کروڑ 90لاکھ، انکم ٹیکس میں 3ارب 87کروڑ 60 لاکھ جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 12کروڑ 20لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اپریزمنٹ کراچی نے مجموعی طور پر 290ارب 93کروڑ 60لاکھ روپے کی ٹیکس آمدن حاصل کی تھی۔

مزید : کامرس