چیئر پر سن سند ھ سرمایہ کاری بورڈ سے ڈی ایف آئی ڈی کے وفد کی ملاقات
کراچی(آن لائن)چیئر پر سن سند ھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن سے ڈپا ٹمنٹ فا رانٹر نیشنل ڈولپمنٹ کی 5رکنی ٹیم نے ملا قا ت کی او ر DFIDڈو ئنگ بز نس پر ا سپر ٹی فنڈ اور بر طا نیہ کے اشتر اک سے سند ھ کی تر قی پر تبا دلہ خیا ل کیا۔ٹیم کی قیادت ڈائر یکٹر جنر ل کنٹر ی پر و گر امDFID لِنڈی کیمر و ن ،سر برا ہ DFID پا کستا ن جو آنا ریڈ اور کرا چی میں بر طا نوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن بر نس کر رہی تھیں ٹیم میں اکنا مک گر وتھ گر وپ کی سر بر اہ پیٹر یشیا سیکس اور سینئر پر ائیو یٹ سیکٹر ایڈ وائزر وقا ص الحسن بھی شا مل تھے ۔ اس مو قع پر ڈائر یکٹر پر و جیکٹس سندھ بو رڈ آف انویسٹمنٹ عظیم عقیلی بھی مو جو د تھے۔ چیئر پر سن سند ھ بو رڈ آف انو یسٹمنٹ نا ہید میمن نے ڈ و ئنگ بز نس ریفا ر م پرو جیکٹ کے سلسلے میں ور لڈ بنک گرو پ اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹر نیشنل ڈولپمنٹ DFIDکی جا نب سے تکنیکی اور ما لی معا ونت کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں توا نا ئی ،معد نیا ت ،زرا عت ،ہو ٹل اور سیا حت کے شعبے میں سر ما یہ کا ر ی کے وسیع موا قع مو جو د ہیں ۔سندھ حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سر ما یہ کا ر ی کے فرو غ کیلئے غیر معمو لی اقدا ما ت کئے ہیں ڈو ئنگ بز نس ریفا رم پر بریفنگ دیتے ہو ئے چیئر پر سن ایس بی آئی نے کہا کہ ڈوئنگ بز نس ریفارمز کا پہلہ مر حلہ مکمل ہو چکا ہے جس میں انوا ئر مینٹل پرو ٹیکشن ایجنسی ،کرا چی واٹر اینڈ سیو ریج بو ر ڈ سندھ بلڈنگ کنٹر و ل اتھار ٹی ،بو ر ڈ آف ریو نیو اور محکمہ توا نا ئی کے طر یقہ کا ر میں اصلا حا ت لا ئی گئی ہیں ۔این او سیز اور رجسٹریشن کا عمل آسا ن کیا ہے ۔جبکہ اس کے دو سر ے مر حلے پر عملدرآمد جا ر ی ہے جو کہ تکمیل کے آخری مرا حل میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں انویسٹر فیسیلیٹیشن سینٹر کی تعدا د 10تک بڑ ھا ئی جا ر ہی ہے اور سندھ کے دیگر بڑ ے شہرو ں میں فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے دفا تر سندھ کے دیگر شہرو ں میں بھی قا ئم کئے جا رہے ہیں جس کا آغا ز حیدرآبا د اور سکھر سے کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ایس بی آئی خواتین کی حو صلہ افزائی کر رہی ہے تا کہ وہ سندھ میں سر ما یہ کا ر ی کے وسیع موا قعو ں سے فا ئدہ اٹھا سکیں ۔اس مو قع پر وفد نے سندھ حکومت اور سندھ بو ر ڈآ ف انویسٹمنٹ کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں سر ما یہ کا ر ی کے وسیع موا قع مو جو د ہیں اور سر ما یہ کا ر ی کے فرو غ کیلئے سندھ حکومت کی ما لی اور تکنیکی معا ونت جا ر ی رکھی جا ئے گی ۔#