شانگ ڈانگ سے میلان اور اٹلی کیلئے نئی مال بردار گاڑی روانہ

شانگ ڈانگ سے میلان اور اٹلی کیلئے نئی مال بردار گاڑی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیان(آئی این پی/شِنہوا)چین کی ایک نئی مال بردار گاڑی چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ سے گزشتہ روز میلان اور اٹلی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ یہ گاڑی چین یورپ مسافر گاڑیوں کے روٹ پر روانہ ہوئی ہے۔ اے41کنٹینر گاڑی کپڑے ،بجلی کا سامان اور مشینری لے کرجینگ کے یان ژوشمالی ریلوے اسٹیشن سے گزشتہ روز صبح روانہ ہوئی گاڑی دس ہزار نوسو کلو میٹر کا فاصلہ 18روز میں طے کرتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچے گی۔محکمہ ریلوے کے مطابق ایک اور براہ راست گاڑی شانگ ڈانگ اور یورپ کے درمیان 31اکتوبر سے چلائی جائے گی۔ اس وقت تک مال بردار گاڑیاں 48چینی شہروں سے 14یورپی ممالک کے 42شہروں تک چلائی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -