لاہور چیمبر اورڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن کا تعاون کے فروغ پر اتفاق

لاہور چیمبر اورڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن کا تعاون کے فروغ پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید اور بریگیڈیئر وحید ممتاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے دفاعی شعبے میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت بہت دور رس نتائج کی حامل ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ یادداشت پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے دفاعی شعبے میں تحقیق کے عمل کو بھی فروغ دے گی۔ بریگیڈیئر وحید ممتاز نے بھی مفاہمتی یادداشت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کے زیادہ فعال کردار سے بڑھتی ہوئی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -