شنگھائی نمائش سے چین پاکستان تجارتی تعاون وسیع ہوگا ، ژی کیانگ
بیجنگ(آئی این پی)چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای)آئی آئی ای سے چین اور پاکستان کو درمیان تجارتی تعاون کے وسیع اور انمول مواقع حاصل ہونگے۔نمائش کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔نمائش کنونشن سنٹر شنگھائی میں پانچ نومبر کو منعقد ہوگی۔چین کی اس بین الاقوامی درآمدی نمائش کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ سربراہ گاؤ ژی کیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور یہ قریبی تجارتی اور کاروباری تعاون کے ہر مرحلے پر آزمائش شدہ ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔اور جوں جوں دونوں ممالک کی کمپنیاں آپس میں لین دین کریں گی۔تو یہ تعاون اور بھی مضبوط ہوگا۔اور ان روابط سے اور زیادہ مواقع حاصل ہونگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں ایشیا اور افریقی ممالک کے صحافیوں کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی یہ بین الاقوامی درآمدی نمائش علاقے میں کاروبار ،تجارت ،ثقافت اور عوام کے درمیان رابطے کے مواقع پیدا کرے گی۔کم ترقی یافتہ ممالک بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں نمائش کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژانگ ژیاؤ منگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چینی حکومت کی یہ کوشش آزاد تجارت ، اقتصادی عالمگیریت اور دنیا کے لیے چینی مارکیٹ کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے ہے اس سے دنیا بھر کے ممالک اور خطوں کو اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور عالمی تجارت اور عالمی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔نمائش میں ایک سو سے زیادہ ممالک اور علاقوں کی کاروباری کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس وقت تک 80ممالک نے نمائش میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکت کرنیو الی کمپنیوں کو کسٹم کلیئرنس انسپکشن وغیر میں سہولت دی جائے گی۔انھیں آن لائن اور آف لائن خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان کے پراپرٹی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ ایک لاکھ پچاس ہزار ملکی اور غیر ملکی خریدار نمائش میں شرکت کریں گے۔ اس نمائش کا انعقاد چینی حکومت کا کھلے پن کی پالیسی کے فروغ کے لیے ایک بڑا اقدام ہے تاکہ چینی مارکیٹ کو دنیا بھر کے لیے کھول دیا جائے۔اس نمائش میں دیگر ممالک کے لوگ اپنی مصنوعات پیش کرسکتے ہیں.
اور یہاں ثقافتی اور کاروباری تبادلے کے مساوی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔