غزہ ،تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 155ہوگئی ،17ہزار زخمی

غزہ ،تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 155ہوگئی ،17ہزار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(اے پی پی)فلسطین میں وزارت صحت کہا ہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ ان میں کئی فلسطینی شہداء بھی شامل ہیں جن کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے رکھے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ قبضے میں لئے گئے شہداء کے جسد خاکی کے علاوہ دیگر شہداء حق واپسی کی تعداد 155 ہوگئی ہے جب کہ 17 ہزار 300 زخمی ہوئے۔ 7901 فلسطینی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد مہیا کی گئی جب کہ 8695 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہداء کے جسد خاکی 9 بتائے جاتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہداء میں 23 بچے، دو خواتین، دو صحافی، طبی عملے کے ارکان اور تین معذور بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 3279 اور خواتین کی تعداد1553 ہے۔ 404 شدید زخمی ہیں اور 4141 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کے پرامن مظاہرین پرحملوں میں 17 ہزار تین سو شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 370 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 45 ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی صحافی شہید اور 175 زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -