امریکہ میں لاپتہ چینی لڑکی نیویارک سے بازیاب

امریکہ میں لاپتہ چینی لڑکی نیویارک سے بازیاب

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ میں لاپتہ ہونے والی بارہ سالہ چینی لڑکی بازیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ جن جنگ ما ایک ٹوور گروپ کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے ہوائی اڈے پر لاپتہ ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بارہ سالہ چینی لڑکی رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ائیر پورٹ ورجینیا میں لاپتہ ہوئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اسے نیویارک سٹی میں تلاش کرلیا۔بچی محفوظ ہے اور اپنے والدین کے پاس رہ رہی ہے۔واشنگٹن کے چینی سفارتخانے نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم ایف بھی آئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : عالمی منظر