فرانس‘چائلڈ ریپ ‘خواتین کیساتھ جنسی ہراسیت کیخلاف سخت قوانین منظور

فرانس‘چائلڈ ریپ ‘خواتین کیساتھ جنسی ہراسیت کیخلاف سخت قوانین منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(آن لائن) فرانسیسی پارلیمان نے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ضوابط پر مبنی کے ایک قانونی مسودہ منظور کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پارلیمان نے معصوم بچوں کیساتھ جنسی عمل اور خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہونے کے بعد ایک سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس قانون کی منظوری ایک پیغام ہے کہ اس یورپی ملک میں سماجی سطح پر ایک تبدیلی لائی جا رہی ہے،جو کوئی بھی بچوں کیساتھ جنسی عمل یا خواتین کو ہراساں کرنے کا مرتکب ہو گا،اسے سخت سزائیں دی جا سکیں گی۔
،یہ قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے،جب فرانس میں 2ایسے افراد کیخلاف عدالتی کارروائی بھی کی گئی،جن پر الزام تھا کہ انہوں نے گیارہ گیارہ سال کی دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی عمل سر انجام دیا تھا۔اس نئے قانون کے تحت ایسے افراد کو موقع پر ہی جرمانہ کیا جائیگا،جو عوامی مقامات یا پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی خاتون کو ہراساں کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔اس جرم کی پاداش میں جرمانہ 90یورو اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات سو یورو رکھا گیا ہے۔اس نئے قانون پر رواں برس ستمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔#/s#

مزید :

عالمی منظر -