متحدہ امارات نے گولہ بارود کی فرانسیسی کمپنی خرید لی

متحدہ امارات نے گولہ بارود کی فرانسیسی کمپنی خرید لی

دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات نے گولہ بارود تیار کرنیوالی فرانسیسی کمپنی کا معاہدہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی فرانس میں ایوان صنعت و تجارت نے فرانسیسی کمپنی مینورہن کے سودے کی منظوری دیدی۔جسے ایک امارات کی کمپنی نے خریدا ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیر اقتصاد نے اس معاملے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فرانس کی یہ کمپنی پولیس کیلئے پستول سازی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

مزید : عالمی منظر