شوپیاں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،7کشمیری شہید 20زخمی، مظاہرے شیلنگ فائرنگ موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند
سری نگر( نیو زایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلورا میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی لینے کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کا ناحق خون بہا دیا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7کشمیری نوجوان شہید اور 20زخمی کر دئیے، دوران محاصرہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی بند رہی۔شہید ہونیو الوں میں سے چار کی شناخت عمر نذیر ملک،وقار شیخ، ارشد خان، اعجاز احمد پال کے طور پر ہوئی ہے۔ شوپیاں ہی کے علاقے چٹ پورہ میں ایک اور نوجوان بلال احمد خان قابض فوجیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلورا میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی لینے کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں۔بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلورا میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی لینے کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔ علاقے میں قابض فوج کا آپریشن تا حال جاری ہے، اس دوران موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی بند ہے۔شوپیاں میں بھارت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے جبکہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 20 مظاہرین زخمی ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 20 شہریوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا، جس میں سے 5 زخمیوں کو خصوصی امداد کے لیے سری نگر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی فوج نے آپریشن کے باعث انتظامیہ نے شوپیاں ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔واضح رہے کہ صرف جولائی کے مہینے میں مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے 21 نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ جمعرات اور جمعے کے روز 4 افراد شہید کئے جاچکے ہیں۔