چین میں پھنسے مسافروں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، دفتر خارجہ

چین میں پھنسے مسافروں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ نے چین کے شہر گونزو میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کہاہے کہ ویزہ مدت ختم ہونے والے مسافروں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ہفتہ کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گونزو ائر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے پر پاکستانی قونصل خانے نے فوری طور پر سٹیشن منیجر شاہین ائر لائنز سے رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق ہمارے قونصلیٹ جنرل کی کوششوں سے مسافروں کو ایس اے آئی نے گوانگ زو ائر پورٹ کے قریب ہالیڈے ویلہ ہوٹل میں ٹھہرایاجبکہ شاہین ائر لائنز کی طرف سے مسافروں کو قیام و طعام کی سہولت دی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارا قونصل خانہ مسافروں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید : صفحہ اول