عام انتخابات، 79فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا قانونی حق نہ مل سکا

عام انتخابات، 79فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا قانونی حق نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018 میں 79 فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا قانونی حق نہ مل سکا، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 248 حلقوں میں جیت کا مارجن 5 فیصد سے کم تھا۔ ہفتہ کو جا ری ہو نے والی رپو رٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت جیت کا مارجن پول ووٹوں سے 5 فیصد سے کم ہونے پر دوبارہ گنتی امیدوار کا حق ہے، الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران نے صرف 21 فیصد امیدواروں کو دوبارہ گنتنی کا قانونی حق دیا۔قومی اسمبلی کے 79 میں سے 21 حلقوں میں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 169 میں سے صرف 33 حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا۔ پنجاب میں 137، خیبرپختونخوا میں 47 ، سندھ میں 42 حلقوں میں جیت کا مارجن 5 فیصد سے کم تھا۔ عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے 22 حلقوں میں جیت کا مارجن پول ووٹوں سے 5 فیصد سے کم تھا۔
قانونی حق

مزید :

صفحہ اول -