پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بروز اتوار طلب کرلیا ۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمر ا ن خان کی جانب سے طلب کردہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دن 2بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگاجس میں پارٹی کے منتخب تمام اراکین قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی مشاورت ہو گی اوراہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان ارکان قومی اسمبلی کو حکومت سازی کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیں گے ۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس