پولیس کا دہشتگردی کے خاتمے میں بھرپور کردار ،شہداء قوم کے ہیرو ،جنرل باجوہ

پولیس کا دہشتگردی کے خاتمے میں بھرپور کردار ،شہداء قوم کے ہیرو ،جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، شہداء اصل ہیرو ہیں، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا پو لیس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کا کردار نمایاں رہا ہے اور پولیس کے بہت سے افسر ان و جوان شہید ہوئے ہیں۔شہدا ء قوم کے اصل ہیروز ہیں اور ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تمام سکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہیں اور قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربا نیا ں دی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -