ہرامیدوار کو دوبارہ گنتی کا حق ملنا چاہئے

ہرامیدوار کو دوبارہ گنتی کا حق ملنا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مسلم لیگ )ن( کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کی شکایات ہیں اس لئے ہر امیدوار کو دوبارہ گنتی کا حق ملنا چاہئے ۔پاکستان کی تاریخ میں آج تک اتنے متنازعہ انتخابات نہیں ہائے جتنے اس بار ہوئے ہیں ۔دوسروں کے کندھے استعمال کر کے اقتدار میں آنا عمران خان کو مبارک ہو،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کے لئے خلائی مخلوق کی جانب سے لاڈلے کو سر آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے جس سے ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات والے دن جان بوجھ کر رات گئے نتائج کے لئے بنائے گئے سسٹم کو خراب کیا گیا جس کا مقصد لاڈلے کو جتوانا تھا ۔نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کو آج ہر طرف پزیرائی مل رہی ہے اور آج عوام اپنے ووٹ کی اس قدر توہین پر سیخ پا ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -