اپوزیشن اپنی شکست کھلے دل سے قبول کرے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنمامیا ں محمود الرشید نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی تاریخی وکٹری خطاب کیا تھا تو اسی وقت ہی انہوں نے اپنے پانچوں حلقوں سمیت ملک بھر کے ہر حلقے کو دوبارہ کھولنے کی اپوزیشن کو پیشکش کی تھی کہ اپوزیشن جس حلقے کو کہیں گے اس کوکھول دیں گے اور قوم جانتی ہے کہ چیئرمین کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131کی دوبارہ گنتی ہوئی اس میں بھی عمران خان کی تاریخی فتح بر قرار رہی لیکن اس کے باوجود اگر اپوزیشن نتائج کو بنیاد بنا کر شور مچا رہی ہے تو یہ مناسب نہیں ہے اپوزیشن نے جہاں اپنی جیتی ہوئی نشستوں کو تسلیم کیا ہے تو وہی پر اپنی ہاری ہوئی نشستوں کے نتائج کو بھی کھلے دل سے قبول کرے۔
محمود الرشید